فرانس : فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ جیت لیا۔
زرائع کے مطابق پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔
فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان مقابلہ تھا تاہم ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
