Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری معطل | زرائع نیوز

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری معطل

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے سماعت کرتے ہوئے آئی جی، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دیے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمے کے مدعی خلیل کاکڑ کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا اور درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل آج ہی بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔آئینی درخواست انصاف لائرز فورم کے رہنماء اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا، جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانے کی حدود ہی نہیں۔