کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے قدرت آفات کے اثرات کو کم کیا جاسکتا، ہنگامی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ادارہ جدید آلات اور گیجٹس نصب کررہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ لیا جاسکے۔
ملاقات میں NDMA اورPDMA کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ا
