Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا,بلاول | زرائع نیوز

عمران سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا,بلاول

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطےکی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں گزشتہ روز سے جاری ہیں۔