Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ ,2مسافر زخمی ,3 افراد اغواء | زرائع نیوز

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ ,2مسافر زخمی ,3 افراد اغواء

ضلع کشمور: سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بجارانی اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا اور انہیں لے کر کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری و مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کو سیل کر دیا گیاہے ۔