کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کی مثالیں قائم کردیں، عمران خان عدالت میں پیش ہونے جاتے ہیں تو راستہ روکا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غلام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کپتان کی غیر موجودگی میں زمان پارک گھر پر حملہ کرواکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کروایا، نہتے کارکنوں پر تشدد کرکے گرفتار کیا گیا۔
حلیم عادل کا کہناتھاکہ ظالموں کے چہرے نقش ہوچکے، سب سے حساب لیں گے، کپتان کے ساتھ قوم کھڑی ہے، جھوٹے مقدمات کی سنچری ہونے والی ہے، ڈرنے والے نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کپتان کا ہر سپاہی امپورٹڈ حکومت کا مقابلہ کررہا ہے، یہ وقت بھی گذر جائے گا۔
