اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی رخصت کے باعث عدالت میں سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اس سے قبل سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کیا گیا تھا، تاہم دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔
سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عمران خان کے وکیل لاہور سے آ رہے ہیں اس لیے سماعت میں وقفہ کیا جائے۔جس پر عدالتی عملے نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت دیا تھا
خاتون جج کو دھمکی , عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع
