Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا | زرائع نیوز

تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اسبد عمر، سبطین خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے درخواست دائر کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے آٹھ اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ ’غیرقانونی اور غیرآئینی‘ ہے۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام سٹیک ہولڈرز کو الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے اور انتخابات 30 اپریل کو ہی کرانے کا حکم دے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے سے ایک باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔
حکم نامے میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارت خزانہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کی روشنی میں کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن کا شفاف، منصفانہ، دیانتداری سے، پرامن اور قانون اور آئین کے مطابق انعقاد ممکن نہیں۔