Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹی 20:پاورپلے میں102رنز،جنوبی افریقہ کاعالمی ریکارڈ،ویسٹ انڈیز کو شکست | زرائع نیوز

ٹی 20:پاورپلے میں102رنز،جنوبی افریقہ کاعالمی ریکارڈ،ویسٹ انڈیز کو شکست

سینچورین:جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا کر ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

بریڈن کنگ صرف 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کائل میئرز نے 27 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، دوسری طرف جونسن چارلس نے بھی دھواں دار بیٹنگ کی اور 118 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔

کپتان پاول نے 28، شیفرڈ نے 41 رنز بنائے۔وین پارنیل نے دو جبکہ مارکو جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے بھرپور طوفانی بیٹنگ کی اور 18.5 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔۔

ڈی کوک نے 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 100 جبکہ ہینڈرکس نے 28 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

ریلی روسو 16 ، ڈیوڈ ملر 10 رنز بنا کر چلتے بنے ، کپتان مارکرم نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کے ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، دوسری طرف جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

دوسر ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاوور پلے (6 اوورز) میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 102 رنز بنالیے اور یہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بڑا پاوور پلے سکور ہے۔اس سے قبل پاور پلے کا سب سے بڑا ٹوٹل 98 رنز ویسٹ انڈیز کا تھا۔