کراچی کے ضلع ساؤتھ میں نجی سپر مارکیٹ کی کلفٹن برانچ کو اضافی نرخ پر اشیا کی فروخت پر انتظامیہ نے سیل کردیا۔
ضلع ساؤتھ کی انتظامیہ نے کلفٹن میں قائم امتیاز سپر مارکیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سبزیوں، پھلوں اور گوشت وغیرہ کے علاوہ دوسری اشیا کے ریٹ سرکاری لسٹ کے مطابق نہیں تھے اور یہ مہنگی فروخت کی جارہی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سعید لغاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائین عبدالحنان بھٹو نے سپر اسٹور کو سیل کردیا جبکہ انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
