Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئین اداروں میں توازن کا ضامن، قانون سازی پارلیمان کاحق ہے :وزیراعظم | زرائع نیوز

آئین اداروں میں توازن کا ضامن، قانون سازی پارلیمان کاحق ہے :وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے،پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کے لئے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی بھی ملے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے، اس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا اس کامیابی سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خلاف پاکستان کے عزم کی عکاسی ہو رہی ہے۔