Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صدر علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی | زرائع نیوز

صدر علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ پٹیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کے خلاف کیوریٹیو ریویو پٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
صدرمملک عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکا حکم دیا تھا اور ان کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔