Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گیس بحران شدت اختیارکرگیا،سحرو افطارکی تیاری امتحان بن گئی | زرائع نیوز

گیس بحران شدت اختیارکرگیا،سحرو افطارکی تیاری امتحان بن گئی

کراچی: کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا،سوئی سدرن گیس کی طرف سے سحروافطارمیں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی،سوئی گیس حکام کے ٹیموں کے گیس سپلائی بہتربنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں صدر،لائنزایرایا،آئی آئی چندریگرروڈ،برنس روڈ،رنچھوڑلائن، عیدگاہ،کھارادر،میٹھادر،پاکستان،چوک،گرومندر،نشترروڈ،لیاری،کورنگی،لانڈھی،کیماڑی، ناظم آباد،گلشن اقبال،اورنگی،فیڈرل بی ایریا،نیو کراچی،بلدیہ ٹاؤن،گارڈن،جونا مارکیٹ،ریلوے کالونی میں گیس نہ ہونیکی وجہ سے خواتین کیلئے سحری بنانا بھی امتحان بن گیا،کہیں گیس پریشرمیں کمی،کہیں گیس غائب ہے۔
ماہ رمضان میں سحروافطارمیں گیس نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحرو افطارکی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانیکا اعلان کیا تھا،گیس کی عدم فراہمی سے مختلف علاقوں میں عوام سڑکوں پراحتجاج کرنے پرمجبورہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انکے علاقوں میں گیس کی فراہمی کے اوقات میں بھی گیس کی سپلائی معطل رہتی ہے اگرگیس آتی بھی ہے تو اسکا پریشر نہ ہونے کے برابرہوتا ہے۔
کراچی میں گیس ناپید ہوگئی اورگھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،سلنڈربیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے،ماچس کی تیلیاں جلاجلاکرقوم عاجزآگئی،سوئی گیس دفاترکے ملازمین عوام کی شکایت کا جواب بھی نہیں دے رہے ہیں،گیس کی قلت شہریوں کیلئے کڑا امتحان بن چکی ہے سحروافطارمیں شہری ہوٹلوں سے چائے،کھانا اورروٹیاں لانے پرمجبورہیں۔