Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈالر3روپے،سونا2500فی تولہ مزیدمہنگا،اسٹاک مارکیٹ میں29 پوائنٹس ریکوری | زرائع نیوز

ڈالر3روپے،سونا2500فی تولہ مزیدمہنگا،اسٹاک مارکیٹ میں29 پوائنٹس ریکوری

کراچی: ملک میں سونا مزید اڑھائی ہزار روپے فی تولہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدھ کو معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروبارکےاختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 29پوائنٹس اضافے سے 39717پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 10پوائنٹس اضافے سے 14761اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 10پوائنٹس کمی سے 26220پوائنٹس پر بند ہواتاہم مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 5ارب کی کمی سے 60کھرب57ارب روپےہوگیا۔
مجموعی طور پر 306کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جن میں سے136 کے حصص کی قیمت میں اضافہ،140 میں کمی اور30میں استحکام رہا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں56پیسے اضافے سےڈالر کی قدر 287.29سے بڑھ کر287.85روپےہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں3روپے اضافے ڈالر292سے بڑھ کر 295روپے کاہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت41ڈالراضافہ سے 2023ڈالر ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث ملکی سطح پرایک تولہ سونے کی قیمت2500روپے اضافے سے2لاکھ17ہزار اوردس گرام سونے کی قیمت2142روپے اضافہ سے 1لاکھ86ہزار42 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔