Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ " اسٹار شپ " کی آزمائشی پرواز کب ہوگی ؟ | زرائع نیوز

دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ ” اسٹار شپ ” کی آزمائشی پرواز کب ہوگی ؟

نیویارک : اسپیس ایکس دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ سٹار شپ کی لانچ ریہرسل آئندہ ہفتے شروع کر رہا ہے اور اس کی پہلی آزمائشی پرواز ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس نے ٹیکساس میں کمپنی کے دفتر میں اپنے لانچ پیڈ پر بڑے پیمانے پر سٹار شپ کی تصاویر جاری کیں جو چاند اور اس سے باہر خلابازوں کو بھیجنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
اسپیس ایکس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ٹیم اگلے ہفتے لانچ ریہرسل کے لیے کام کر رہی ہے جس کے بعد سٹارشپ کا پہلا مربوط فلائٹ ٹیسٹ ہو گا۔‘اسپیس ایکس کو ٹیسٹ لانچ کرنے پہلے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے گرین سگنل کی ضرورت ہو گی۔
230 فٹ (69 میٹر) سپر ہیوی بوسٹر کو ٹیسٹ فائرنگ کے دوران زمین پر لنگر انداز کیا گیا تھا جسے سٹیٹک فائر کہا جاتا ہے۔
سٹار شپ ایک دوبارہ قابل استعمال کیپسول پر مشتمل ہے جو عملہ اور کارگو اور پہلے مرحلے کا بوسٹر لے کر جائے گا۔
ناسا نے اپنے خلابازوں کو چاند پر لے جانے کے لیے سٹار شپ کیپسول کو آرٹیمس مشن تھری کے لیے منتخب کیا ہے جو 2025 میں لانچ کیا جائے گا۔
امریکی خلائی ایجنسی نومبر 2024 میں بھاری راکٹ جسے سپیس لانچ سسٹم کہا جاتا ہے۔ کا استعمال کرتے ہوئے خلابازوں کو چاند کے مدار تک لے جائے گی ۔
اسٹار شپ سپیس لانچ سسٹم سے بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔یہ 17 ملین پاؤنڈ زور پیدا کرتا ہے جو اپالو کے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کے لیے استعمال کیے جانے والے سیٹرن وی راکٹوں سے دگنا ہے۔