Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کب عدالت بلایا گیا ہے ؟ | زرائع نیوز

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کب عدالت بلایا گیا ہے ؟

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو منگل کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے اپنی عدالت میں طلب کیا ہے۔عدالت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے