Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم لندن کے ہیش ٹیگ پر کام کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم لندن کے ہیش ٹیگ پر کام کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

سیکیورٹی حکام نے ذرائع کو بتایا کہ سوشل میڈیا ایم کیو ایم لندن کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوشل نیٹ ورک پر موجود ملک دشمن عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

انٹیلی جنس اداروں نے لندن کیلیے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والوں کے ٹویٹر اور فیس بک کی سخت نگرانی شروع کردی ہے جبکہ کراچی اور بیرون ملک میں سے سوشل میڈیا پر الطاف حسین کے لیے مہم چلانے والوں کی ابتدائی معلومات حاصل کرلی گئی ہے۔

ایف آئی اے اور انٹیلجنس اداروں نے مشترکہ طور پر پیشہ وارانہ مہارت اور سابق ساتھیوں کی مدد سے اکاؤنٹس کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جس کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر بعض فیک آئی ڈیز بھی لندن کیلیے کام کررہی تھی جس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

اداروں کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ کچھ آئی ڈیز ٹوئیٹر پر ایسی ہیں جو کراچی سے لندن کیلئے رات کی اوقات میں ایکٹو ہوتی ہیں۔ حکام کے مطابق پی ٹی آئی کی طرز پر ایم کیو ایم لندن کیلئے کام کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف قانونی ایکشن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین بار ہیش ٹیگ جاری کیا گیا جس نے ٹویٹر ٹرینڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، اس میں بانی ایم کیو ایم کی حالیہ پریس کانفرنس کا ہیش ٹیگ بھی تھا۔