Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید | زرائع نیوز

پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

متنی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔