Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم این اے فہیم خان نے وعدہ پورا کردیا, الفلاح گرائونڈ میں لائٹس کی تنصیب شروع | زرائع نیوز

ایم این اے فہیم خان نے وعدہ پورا کردیا, الفلاح گرائونڈ میں لائٹس کی تنصیب شروع

کراچی:کورنگی میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت انتہائی متحرک ہو گئی ہے ۔پارٹی کے مقامی ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوسی 5 کورنگی وارڑ 1 میں وعدوں کی تکمیل کا سفرشروع ہو چکا ہے۔

علاقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے سیکٹر 33E کے عوام اور اہلیان یوسی 5 اور 33 ای کورنگی کے نوجوانوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔

فہیم خان کے خصوصی فنڈز سے آج سے الفلاح گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگانے کا کام شروع کر دیا گیاہے جس سے یہاں کے لوگوں بلخصوص نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں فروغ ملے گا۔

اس کام کی نگرانی پاکستان تحریک انصاف سیکٹر33 ای سے کونسلر عبید بھائی, جنرل سیکریٹری عدنان بھائی , اطہر علی خان ، سر عرفان ، صاعم ، عدیل ، طاہر ، اسرار ، رفعت خان، مدثر ، نعمان ملک ، اماز، معراج، رضوان، اکرم بھای ، فیصل، طابش، شہریار، سعید بھائی، عالیان، عظیم، مظہر، قادر، فہیم حیدر، فیضان، ہنزالا، علی ، زیشان، صارم جبکہ سیکٹر33 ای کی محلہ کمیٹی کے صدر أصف بھائی اور نعمان قمر ، نعیم بھائی ، سرفراز بھائی، نسیم انکل، اشتیاق انکل زبیر اور دیگر لوگ کر رہے ہیں کر رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے مسائل پر توجہ دینے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان , رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور مقامی رہنمائوں محمد اویس, راجہ أصف , امجداحمد و دیگر کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔