Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عزیزآباد میں فائرنگ سے 2 مبینہ چورمارے گئے | زرائع نیوز

عزیزآباد میں فائرنگ سے 2 مبینہ چورمارے گئے

کراچی :عزیزآباد میں 2 ملزمان کارسے پینل چوری کرکے فرارہورہے تھے،نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا شخص سامنے نہیں آسکا،عزیز آباد کے علاقے بلاک 8 مورپارک کے قریب ہفتے کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب 2 مبینہ ملزم ایک کارسے پینل چوری کرکے فرار ہورہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے مبینہ ملزمان کو ہلاک کردیا۔

ایس ایچ او عزیز آباد کے مطابق مرنے والے افراد کے پاس سے گاڑی کا پینل،اوزار گاڑی کھولنے والی چابیاں اوردیگرسامان برآمد ہوا ہے،ایک گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں مرنیوالے دونوں ملزمان مچھرکالونی کے رہائشی تھے،دونوں کے پاس سے ہتھیارنہیں ملے ہیں تاہم انکی شناخت طورخان اورخدا نورکے نام سے ہوئی، ابتدائی طورپرمرنے والے افراد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جس کارسے مبینہ ملزمان نے پینل چوری کیا اس کارکے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فائرنگ کی آوازسن کر وہ باہرنکلا تو دونوں افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں،میری کارکا دروازہ کھلا ہوا تھا کارمیں جاکر دیکھا تو پینل نہیں تھا،پینل ملزمان کے پاس پڑا ہوا تھا۔