Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے ہر گز نہیں دیں گے، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے ہر گز نہیں دیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورنگی ٹاؤن کے زیرِ انتظام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سینئر ڈپٹی کنوینر سیّد مصطفٰی کمال اور رُکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے شرکت کی۔

تقریب میں سیّد مصطفٰی کمال نے دعوت افطار میں ایم کیو ایم کی جانب سے تمام افراد، ماوں بہنوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو 2017 میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا گیا جبکہ اس بار ہم نے مردم شماری میں مضبوط پہرا رکھا ہوا ہے اور حق پر ڈاکہ نہیں پڑنے دیا اس سلسلے میں ہم نے تقریبا 40 سے زائد میٹنگز وزیراعظم وزیراعلی اور اعلی حکام سے کی ہیں جس کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کے تمام علاقوں جیسے اورنگی ٹاون کو کم گنا گیا تو شہر کے مسائل کیسے حل ہوں گے یہ ہماری ریڈ لائن ہے اسکو ہم زندگی موت کا مسئلہ سمجھتے ہیں، ہم نے ایک روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں ثابت کردیا کہ سارے ثبوت ہماری دلیل کو سچ ثابت کر رہے ہیں، مردم شماری میں کراچی کی صحیح تعداد جاننے کے لئے ہمارے سینیٹر فیصل سبزواری نے نادرا حکام کو خط لکھا اور کراچی کے رجسڑڈ افراد کی تعداد مانگی اسکے جواب میں نادرا حکام نے لکھا کہ کراچی کے شناختی کارڈ پر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ایک کروڑ اکیانوے لاکھ افراد ڈیٹا بیس میں موجود ہیں جبکہ اسکے علاوہ کئی لاکھ افراد کے پاس کراچی کے مستقل پتے کا شناختی کارڈ نہیں لیکن وہ مستقل کراچی کے رہائشی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کراچی کے ایک ایک فرد کو گنوا کر اس جدوجہد کو مکمل کریں گے اور میں ریاست سے کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ اگلے جنرل الیکشن میں ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے شہری سندھ کے علاقوں میں کامیاب ہوگی گزشتہ کئی ماہ میں اس شہر کے اندر کئی اداروں میں مزدور یونین کے انتخابات میں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی کراچی کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا ہم نے اورنگی ٹاؤن میں ورچوئل یونیورسٹی قائم کی ہے جس میں پانچ مختلف فیکلٹیز ہیں اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کراچی میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

تقریب میں اراکین رابط کمیٹی سی او سی اراکین مختلف شعبہ جات کے زمہ داران، ٹاؤن کمیٹی اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقائی عمائدین و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔