Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی:‌ سینٹرل جیل میں‌ سرچ آپریشن، موبائل اور ممنوعہ سامان برآمد | زرائع نیوز

کراچی:‌ سینٹرل جیل میں‌ سرچ آپریشن، موبائل اور ممنوعہ سامان برآمد

 کراچی: سینٹرل جیل میں رینجرز، ایف سی اورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد اور ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کے فرار کے بعد دوسری مرتبہ آپریشن کیا گیا ہے۔ ایف سی، رینجرز اور پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کو کراچی جیل کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن کہا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران قیدوں کو بیرکس سے نکلنے پر پابندی تھی۔

سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اور رینجرز نے جیل میں قید 7 ہزار قیدیوں کی جامہ تلاشی لی جس کے دوران سیاسی جماعتوں، کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار ملزموں کے قبضے سے  35 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے بیرک سے 12، ایم کیو ایم کے بیرک سے 70 اور گینگ وار ملزمان کے بیرک سے 100 اسمارٹ فونز بھی پکڑے گئے ہیں۔

Image result for Central Jail karachi

ایف سی اور رینجرز نے اس کارروائی کے دوران مختلف بیرکس سے فریج ، ڈیپ فریزر اور فرنیچر کے علاوہ درجنوں ٹی وی بھی برآمد کئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک بیرک سے 30 ٹی وی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے بیرک سے قیدیوں کا کچا راشن اور گیس سلنڈرزبھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جہادی تنظیموں کے قیدیوں کے 12، ایم کیو ایم کے 70 اور گینگ وار سمیت 100اسمارٹ موبائل فونز پکڑے گئے، ذرائع

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز سے قیدیوں کے بیرکس سے نکلنے پر پابندی ہے اور قیدیوں کی پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں بھی بند ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس