Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس کو گمراہ کر کے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

پولیس کو گمراہ کر کے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2ملزمان گرفتار

کراچی : کراچی کے علاقے عوامی میں پولیس کو گمراہ کرنے اور ساڑھے 11 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والے ٹرک ڈرائیور کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان سراب، بابل اور علی جان نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے ٹرک مالک کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈھونگ رچایا۔

ملزمان سے سات لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔