Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مراد علی شاہ نے عیدپر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کردیا | زرائع نیوز

مراد علی شاہ نے عیدپر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کردیا

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یاقتہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔