لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔
مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے‘۔اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’کتنی جی؟۔
سابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے،اس میں ہے کہ کہ بھئی اگر، ثاقب نثار: چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا۔
مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی یہ سوموٹو ہے، نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012ء میں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہےاس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں دیکھ لوں گا۔
