Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متحدہ کا کارکن ماورائے عدالت قتل، اہل خانہ کا پاکستان قیادت سے شکوہ | زرائع نیوز

متحدہ کا کارکن ماورائے عدالت قتل، اہل خانہ کا پاکستان قیادت سے شکوہ

کراچی: ایم کیو ایم لندن سے وابستہ امین نامی نوجوان کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول پر دوران حراست شدید تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 ماہ قبل شاہ فیصل سے جاتے ہوئے کورنگی فلائی اوور سے گرفتار ہونے والے امین کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لانڈھی کے یونٹ 88 سے تھا۔ 6 ماہ قبل گرفتار ہونے والا امین گزشتہ روز تک لاپتہ تھا۔

اہل خانہ کے مطابق امین کے بڑے بھائی شمیم اے آر وائی حملہ کیس میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید ہیں، لانڈھی سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے اہم ذمہ داران کی پی ایس پی (پاک سرزمین پارٹی) میں شمولیت کے بعد دونوں بھائیوں کو  نئی جماعت میں شمولیت نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھی۔اہل خانہ کی جانب سے ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی مقتول کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم گزشتہ روز فاروق ستار کی جماعت نے شہر میں میوزیکل شو کے انعقاد کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

14 thoughts on “متحدہ کا کارکن ماورائے عدالت قتل، اہل خانہ کا پاکستان قیادت سے شکوہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *