Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
5ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پرسبسڈی کل سے ختم ،برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ | زرائع نیوز

5ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پرسبسڈی کل سے ختم ،برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

فیصل آباد :حکومت کی جانب سے پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر دی جانیوالی 80 ارب روپے کی سبسڈی کل (یکم مئی )سے ختم کی جا رہی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

بجلی کے بعد گیس میں بھی ریلیف ختم ہونے سے ان برآمدی سیکٹرز پر نئی مالی مشکل آن پڑی ہے ، جس سےملکی برآمدات مزید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جن برآمدی سیکٹرز کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کی جارہی ہے ان میں ٹیکسٹائل ، سپورٹس کا سامان ، سرجیکل ، لیدر اور جیوٹ انڈسٹریز شامل ہیں ۔ان پانچوں سیکٹرز کو عمران خان کی حکومت نے بجلی کی طرح گیس پر خصوصی ریلیف مہیا کیا تھا اور ان سیکٹرز کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی فراہم کی جارہی تھی ۔

اب یکم مئی سے اوگرا کے منظور کردہ نرخوں پر گیس کی فراہم کی جائیگی اور اب یہ سیکٹرز 13 ڈالر پر آر ایل این جی حاصل کر پائیں گے۔ اس طرح انہیں آئی ایم ایف کے معاہدہ کے مطابق 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ جس پر صنعتی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ٹیکسٹائل مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مالی بحران کا سامنا ہے، اب رہی سہی کسر بھی نکل گئی ہے۔