Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر اورنگی سے ایک ملزم گرفتار | زرائع نیوز

گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر اورنگی سے ایک ملزم گرفتار

کراچی : ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کو اورنگی ٹاون کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے پولیس نے چند دن قبل کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ان کے ساتھی جہانزیب نے ایک ماہ قبل اورنگی ٹاون کے علاقے پیر آباد میں بھتہ نہ دینے پر قیوم نامی گوشت فروش کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

سی آئی اے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں چھاپہ مارکر دہشت گرد جہانزیب کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش قیوم کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا اس نے تقریبا 25 سے زائد افراد سے بھتہ وصول کرچکا ہے پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔