Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہ محمود قریشی نے حکومتی شخصیت پر کیا الزام لگایا؟جانئیے | زرائع نیوز

شاہ محمود قریشی نے حکومتی شخصیت پر کیا الزام لگایا؟جانئیے

لاہور : تحریک انصاف نے اہم حکومتی شخصیت پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگا دیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے مطابق شہبازشریف نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے تاکہ انتخابات نہ ہوں لیکن ناامیدی کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات کی میز پربیٹھوں گا۔

لچک تو ہم دکھا رہے ہیں، شہبازشریف نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جب کہ بلاول کی تقریر بچکانہ تقریر تھی وہ ججز کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آئین پر حملہ ہورہا ہے اور ایک ٹولہ آئین پر چلنے سے انکار کررہا ہے۔

اگرآئین نہیں ہے تو فیڈریشن بکھر جائے گی۔

شہبازشریف آج حکومت میں بیٹھے ہیں تو اسی عدلیہ کے فیصلے پرنہیں آئے؟ ان کا ایجنڈا ذاتی ہے اور ہمارا قومی ہے۔

انہوں نے ایک سال میں بجٹ اور معیشت کا بیڑاغرق کردیا، یہ سیاسی بجٹ دیں گے جس میں آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں ہوں گی۔