Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فضل الرحمٰن سے زرداری کی ملاقات، سیا سی صورتحال اور مذاکرات پر گفتگو | زرائع نیوز

فضل الرحمٰن سے زرداری کی ملاقات، سیا سی صورتحال اور مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری ملاقات کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پرپہنچ گئے۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیرمفتی عبدالشکورکے انتقال پرتعزیت کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں عام انتخابات پر پی ٹی آئی سے ہونیوالے مذاکرات سے متعلق بھی گفتگوکی گئی۔

ملاقات میں سینیٹرطلحہ محمود اورجے یوآئی کے دیگررہنمابھی موجودتھے۔