Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
میر پور :10ہندو خاندانوں کے کم و بیش 50افراد نے اسلام قبول کرلیا | زرائع نیوز

میر پور :10ہندو خاندانوں کے کم و بیش 50افراد نے اسلام قبول کرلیا

کراچی :صوبہ سندھ کے علاقے میرپور خاص میں 10ہندوخاندانوں کے کم و بیش 50افراد نے دین اسلام قبول کر لیا۔

زرائع کے مطابق ہندوؤں کے قبول اسلام کی ایک تقریب مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد کی گئی جس میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود نے بھی شرکت کی۔

مدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت نے کہا کہ ”تمام ہندوؤں نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے۔

ان پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا تھا کہ ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔

تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان نو مسلم افراد کے لیے بنائی گئی ایک عمارت میں مقیم رہیں گے۔

وہاں اپنے 4ماہ کے قیام میں انہیں دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے گا۔

ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام مدرسے کی طرف سے کیا جائے گا۔