کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے فارن میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے صدراشرف خان کی قیادت میں ملاقات کی،اس موقع پرسندھ میں خدمات انجام دینے والے غیرملکی اخبارات، خبررساں ایجنسیوں اورنشریاتی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔
اس موقع پرشرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے حالیہ سیلابوں سے تباہ ہونے والے 22 لاکھ گھروں کی ازسرنو تعمیرکے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے،حکومت سندھ نے صوبے میں سستی،آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی،سندھ حکومت صوبے کے عوام کو ہرشعبے میں بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سندھ حکومت خود انحصاری کے منصوبوں پرکام کررہی ہے تاکہ قیمتی زر مبادلہ بچایا جاسکے۔
وزیر اطلاعات نے اس موقع پرموجود افسران کو ہدایت کی کہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں آسانیاں لانے کیلئے بھرپورتعاون کیا جائے۔
سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن،ڈائریکٹر (ایڈمن) اطلاعات یوسف کابورو، ڈائریکٹرپریس انفارمیشن حسن اصغرنقوی،ڈائریکٹراشتہارات امتیازجویو،ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ فدا حسین بالادی، ڈپٹی ڈائریکٹرسارنگ لطیف اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔
