Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سانحہ پارا چنار، اساتذہ کے لواحقین سے یکجہتی کراچی میں سول سوسائٹی کا احتجاج | زرائع نیوز

سانحہ پارا چنار، اساتذہ کے لواحقین سے یکجہتی کراچی میں سول سوسائٹی کا احتجاج

خیبرپختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں دہشتگردی کے واقعے میں قتل ہونے والے اساتذہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی کی جانب سے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مقررین نے مقتولین کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے اپنے خطاب میں سیکورٹی اداروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے دہشتگردی کے جن کو بوتل میں بند کریں اور اسی طرح تواتر کے ساتھ اگر ملک میں ایک ہی مکتب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر انجینئر اور اساتذہ کا قتل کیا گیا تو یہ صرف اس مکتب کا نہیں بلکے پورے ملک کا نقصان ہوگا۔

مظاہرین سے سول پروگریسو الائنس کے خالد راؤ، وومین ڈیموکریٹک فرنٹ سے نورین، پروفیسر اویس، حسن صغیر، سید علی حیدر زیدی اور طالب علموں میں ہارون سلیم نے خطاب کیا۔

مظاہرے کے اختتام پر ٹیم خرم ذکی کی جانب سے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ولید محمود شیخ نے کہا کے سیکورٹی ادارے اگر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کے وہ دشمن کے بچوں کو پڑھائیں گے تو ان کی یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کے وہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں اور ملک کے پڑھے لکھے طبقے کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔