Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے:الیکشن کمیشن کاپشاورہائیکورٹ میں جواب جمع | زرائع نیوز

کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے:الیکشن کمیشن کاپشاورہائیکورٹ میں جواب جمع

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادیاہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا پابند ہے تاہم تاریخ کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے گورنر کی دی گئی تاریخ کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔