کراچی : پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بسر کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔
انسٹاگرام پر تصاویر میں مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بسر کو ترکی کے مشہور قصاب اور شیف، نصرت گوکی عرف سالٹ بی کے وال آرٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ مدیحہ امام نے فنگر ہارٹ ایموجی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں.
اداکارہ کے ہزاروں مداحوں نے تبصروں میں نئے جوڑے کے لیے پسندیدگی اور شادی کی کہانی شیئر کرنے کی خواہشات کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا
دوسری جانب مدیحہ امام کے اس پوسٹ پر ان کے شوہر موجی بسر نے کمنٹس میں کہا کہ ” مائی ڈیٹ فار ایور”ساتھ بھی کچھ ایموجیز بھی ایڈ کی ہیں.

