Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرلی | زرائع نیوز

پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرلی

ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق بھارتی اداکار کو دھمکی آمیز ای میل گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے۔تازہ تفتیش کے مطابق گولڈی برار مبینہ طور پر ہریانہ کا رہائشی ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں پڑھ رہا ہے اور اسی نے اداکار کو ای میلز فارورڈ کی تھیں۔

قتل کی دھکمیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم گولڈی برار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیا اور انہوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بھی بڑھا دی ۔

گزشتہ دنوں اداکار نے کہا تھا کہ پے در پے قتل کی دھمکیوں سے اب ان کو بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور وہ اب اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔