Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان | زرائع نیوز

کراچی میں‌ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عمران علی شاہ پی ایس 129 نارتھ ناظم آباد سے منتخب ہوئے تھے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کو جو واقعات پوئے  اس پر بے چین تھا ، ایم ایم عالم صاحب کا جہاز جلایا گیا، کور کمانڈر ہو نذرآتش کیا گیا جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام کوئی پاکستانی نہیں کرسکتا، میں بہت دکھی ہوں، کبھی سیاست کسی تشدد کے لیے نہیں کی تھی۔ تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی کی نشست چھوڑ نے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوا ہوں، اس لیے تحریک انصاف بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر گھر کے رکھوالوں ماردیں گے تو پھر ہم کہاں کھڑے  ہے۔

عمران علی شاہ نے کہا کہ میں نے برطانیہ کی شہریت کسی کے دباؤ پر نہیں بلکہ پاکستان کے لیے چھوڑی تھی۔