Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سمندری طوفان کے پیش نظر عبد اللہ شاہ غازی کا مزار 2 روز کیلیے بند | زرائع نیوز

سمندری طوفان کے پیش نظر عبد اللہ شاہ غازی کا مزار 2 روز کیلیے بند

کراچی انتظامیہ نے طوفان کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کیلئے عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کا مزار آئندہ 2 روز کیلئے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

سمندری طوفان کے خطرے کے باعث شہر یوں میں پائی جانے والی تشویش کے باوجود بدھ کے روز بھی ہزاروں زائرین نے سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور رب العزت کے حضور شہر کراچی کے باسیوں کی حفاطت کیلئے دعائیں کیں، مزار کی فضا دور اور استغفار سے معطر رہیں۔

کمشنر کراچی اقبال میمن بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دعا کرنے مزار سید عبداللہ شاہ غازی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار کے منیجر حاجی پنوں خان کے ہمراہ مزار پر حاضری دی انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک و قوم بالخصوص شہر کراچی کی امان کیلئے دعا کی مزار پر موجود شہریوں نے کمشنر کراچی کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کمشنر کراچی اس شہر کے تحفظ کیلئے دعا کرنے کیلئے بذات خود ان کے درمیان موجود ہیں۔

کمشنر کراچی شہریوں میں گھل مل گئے انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض سے غافل نہیں میری پوری ٹیم ان کے تحفظ کیلئے شب و روز کام کر رہی ہے میرا مزار پر آنے کا مقصد شہریوں کے ساتھ مل کر سید عبداللہ شاہ غازی کے وسیلہ سے رب العزت کے حضور دعا کرنا ہے کہ وہ طوفا ن کی آفت سے اس شہر کو محفوظ رکھے۔

انہوں نے مزار کے منیجر کو ہدایت کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے 15/16 جو ن مزار بند رکھیں مزار انتظامیہ نے ضلعی ا نتظامیہ کی ہدایت پر جمعرات ، جمعہ کو مزار زائرین کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔