Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ضلع کیماڑی میں تقریب حلف برداری | زرائع نیوز

ضلع کیماڑی میں تقریب حلف برداری

ضلع کیماڑی تقریب حلف برداری

ضلع کیماڑی میں چیئرمین ماڑی پور ہمایوں محمد خان،وائس چیئرمین ماڑی پور آصف کوثر، چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی،وائس چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عجب خان، چیئرمین مورڈومیر بحرعلی اکبر اور وائس چیئرمین مورڈومیر بحرشوکت بلوچ نے حلف اٹھالیا

 کراچی(اسٹاف رپورٹ)ضلع کیماڑی میں چیئرمین ماڑی پور ہمایوں محمد خان،وائس چیئرمین ماڑی پور آصف کوثر،چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی،وائس چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عجب خان، چیئرمین مورڈومیر بحرعلی اکبر اور وائس چیئرمین مورڈومیربحرشوکت بلوچ نے حلف اٹھایا چیئرمینزاور وائس چیئرمینز سے (اے ڈی سی ون) ذولفقار علی داؤد پوتا نے حلف لیا

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی آسکانی،الیکشن کمیشن ضلع کیماڑی سیدہ حمیرا بنت معاذ، معاون خصوصی آصف خان،علی احمد جان نے چیئرمینزاور وائس چیئرمینزنے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں سہولیات فراہم کریں

خصوصا گرین۔ بیلٹس، پارک و پلے گراؤنڈ، اسٹریٹ لائٹس اورتعمیر و مرمت کے کاموں کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات کار کی پابندی اور عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام افسران و ملازمین دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے۔