Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نقص امن کے خدشے کے پیش نظر اردو یونیورسٹی کراچی بند | زرائع نیوز

نقص امن کے خدشے کے پیش نظر اردو یونیورسٹی کراچی بند

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دو دن بند رہے گی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام رجسٹرار کے جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری اور سینئر سپرنڈنٹنٹ پولیس کی اجازت نہ ملنے پر جامعہ کا دفتری کام 13 اور 14 ستمبرکو بند رہے گا۔

ذرائع کے مطابق نقص امن کے خدشے کے تحت دونوں کیمپس مکمل طور بند رہیں گے ، وفاقی یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی بار عبدالحق کیمپس میں طلبا تنظیم پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھی جبکہ دوسری جانب دوسری طلبا تنظیم کی جانب سے بھی پروگرام کی اجازت کیلیے درخواست دی گئی تھی   جس پر دونوں کے مابین کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جس کے پیش نظر دی گئی اجازت منسوخ کر کے دو دن یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے۔