Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سویڈش خاتون سوات پہنچ گئی، مسلمان ہوکر شادی کرلی | زرائع نیوز

سویڈش خاتون سوات پہنچ گئی، مسلمان ہوکر شادی کرلی

سویڈش خاتون کی پاکستان آمد،مسلمان ہوکر سوات کے لڑکے سے شادی کرلی۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون سوات کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر چارباغ پہنچ گئی، دونوں نے نکاح بھی کرلیا جبکہ خاتون نے اسلام بھی قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والی چوالیس سالہ تنیارت ینتاست کی چارباغ کے علاقہ آلہ آباد کے رہائشی 23 سالہ احمد شاہ سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوگئی جو دوستی محبت میں بدل گئی۔

محبت کے ہاتھوں ماری چوالیس سالہ خاتون جو پہلے سے طلاق یافتہ ہے گزشتہ دنوں سوات پہنچ گئی اور گزشتہ روز جمعرات کے دن مقامی عدالت میں احمد شاہ کے ساتھ نکاح کرلیا۔

نکاح نامے کے بیان حلفی میں خاتون نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آئی ہے اور اپنی مرضی سے شادی کررہی ہے، اسلام بھی انہوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا ہے ۔

دونوں کی شادی کے موقع پر اہل علاقہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خاتون کا بھرپور استقبال کیا۔