Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا آئی ایس آئی میں‌ سویلین بالادستی بڑھانے کا فیصلہ | زرائع نیوز

حکومت کا آئی ایس آئی میں‌ سویلین بالادستی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ملک کے سب سے اہم خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی)میں اعلی عہدوں پر سویلین کے شیئر کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر آئی ایس آئی میں سویلین کے سب سے بڑے عہدے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)کی تعداد کو ایک سے بڑھا کر 4 تک کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔

آئی ایس آئی میں میں سویلین کا سب سے بڑا عہدہ ڈائریکٹر جنرل کا ہوتا جو 21 گریڈ کے سرکاری افسر جبکہ آرمی کے موجودہ میجر جنرل کے برابر ہوتا ہے۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر  صرف ایک ہی سویلین کو مقرر کیا جاتا تھا تاہم اب یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزارتِ دفاع کی سمری میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز(ڈی ڈی جیز)کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم نے یہ تعداد 8 سے بڑھا کر 15 کرنے کی منظوری دیدی۔

وزارتِ دفاع کی سمری میں گریڈ 20 پر ایڈیشنل ڈی ڈی جیز کی 7 آسامیاں بنانے کی سفارشات پیش کی گئی تھیں۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارتِ دفاع کی سفارشات کا بغور جائزہ لیا اور اسے خوش اسلوبی کے ساتھ منظور کیا‘ تاہم سکیورٹی ایجنسی کے حکام نے اس نئی پیشرفت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کیونکہ  آئی ایس آئی وزیر اعظم کے ماتحت کام کرتی ہے لہٰذا ادارے میں نئی آسامیاں بڑھانے کا فیصلہ ملکی سربراہ کا ہے۔