Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خلا میں نظامِ شمسی کے بغیر آزاد گھومنے والے سیارے دریافت | زرائع نیوز

خلا میں نظامِ شمسی کے بغیر آزاد گھومنے والے سیارے دریافت

لندن: سیارہ مشتری کے حجم جتنے دو “سیارے” خلا میں آزاد گھومتے دیرافت ہوئے ہیں جو کسی بھی ستارے یعنی شمسی نظام سے منسلک نہیں۔

نظام شمسی سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافت دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کی ہے۔

نظام شمسی کی اس دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔

ماہرین فلکیات و نظام شمسی فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ماہر نظام شمسی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ان سیاروں کا مشہور Orion نیبولا کے نئے تفصیلی سروے میں مشاہدہ کیا جہاں ان جیسے تقریباً 40 جوڑے سیارے موجود ہیں۔

دوسری جانب سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 کے لیے فزکس کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکا، جرمنی اور سویڈن کے سائنسدانوں کو ایٹم کے الیکٹرونز پر تحقیق کے لیے فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پیری گوستینی، جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس کے فرینک کروز اور سویڈن کی Lund یونیورسٹی کی این ایل ہولیئر کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔رائل اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے بتایا گیا کہ تینوں سائنسدانوں نے ایسے ٹولز تیار کیے جن کو الیکٹرونز کی حرکت یا توانائی میں تبدیلی کے پراسیس کو جاننے کے لیے استعمال کیا گیا۔طب کا نوبل انعام ایم آر این اے ویکسینز کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے 2 سائنسدانوں کے نام بیان کے مطابق ان تینوں کے تحقیقی کام سے انسانوں کے لیے ایٹمز اور مالیکیولز کے اندر الیکٹرونز کے بارے میں جاننا ممکن ہوگیا۔نوبل انعام کے ساتھ دی جانے والی انعامی رقم تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔اس سے قبل 2 اکتوبر کو نوبل کمیٹی نے کووڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے لیے ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے والے 2 سائنسدانوں کو طب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو کیمسٹری اور 5 اکتوبر کو ادب کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔امن کے نوبیل انعام کا اعلان 6 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 9 اکتوبر کو دیا جائے گا۔