Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
یو اے ای کا لبنان میں2021سے بند سفارت خانہ کھولنے کا اعلان | زرائع نیوز

یو اے ای کا لبنان میں2021سے بند سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ابو ظہبی: مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورت حال اور امن و استحکام کے لیےیو اے ای نے لبنان میں 2021 سے بند اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی کے درمیان ابوظہبی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔

یو اے ای اور لبنان نے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو لبنانی شہریوں کے لیے اماراتی ویزے کے حصول سمیت سفارت خانہ کھولنے سے متعلق اقدامات اٹھائے گی۔

10 اکتوبر 2021 میں اُس وقت کے لبنانی وزیراطلاعات نے ٹی وی پروگرام میں سعودی عرب اوریو اے ای یمن جنگ میں جارحانہ کردار پر تنقید کی تھی۔اس بیان پر سعودی عرب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی لبنان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔علاوہ ازیں رواں برس اگست میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کے درمیان ایک ہفتے سے شدید لڑائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

خانہ جنگی اور حکومتی بحران کے شکار لبنان میں اکتوبر 2022 سے کوئی صدر نہیں اور نہ ہی کوئی حکومت ہے۔ ایسے میں یو اے ای کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے۔10 اکتوبر 2021 میں اُس وقت کے لبنانی وزیراطلاعات نے ٹی وی پروگرام میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات یمن جنگ میں جارحانہ کردار پر تنقید کی تھی۔اس بیان پر سعودی عرب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی لبنان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔