Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ورلڈ کپ ,نیدرلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی | زرائع نیوز

ورلڈ کپ ,نیدرلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

احمدآباد : ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔

ورلڈکپ کے پندرہویں میچ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں اُس وقت آیا جب نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دی۔

نیدرز لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور پروٹیز کو جیت کیلیے 246 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے بولرز نے افریقی بلے بازوں کو پریشان کیا اور انہیں زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹکنے ہی نہیں دیا۔

جنوبی افریقا کے 9 کھلاڑی 199 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم آخری کھلاڑی کیشو مہاراج نے دفاعی انداز سے بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح دلوانے کی کوشش کی مگر وہ چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نیدرلینڈز کے لوگان وان بیک نے تین، میکرین، روئے لوف اور باس ڈی لیڈ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔