کراچی: جماعتِ اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کے میئر کراچی مرتضٰی وہاب کے ضلع کیماڑی اور ابراہیم حیدری سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔
میئر کراچی مرتضٰی وہاب کے خلاف درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کی، الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دے کر منظور کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے 2 اور جماعت اسلامی کے ایک امیدوار نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا۔
مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں امیدوار جس یونین کونسل سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں اس کا ووٹ بھی اسی یوسی میں رجسٹرڈ ہونا چاہئے،ان کا ووٹ گزری میں ووٹ رجسٹرڈ ہے وہ کیماڑی اور ابراہیم حیدری سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔
