Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سائٹ‌ ایریا میں‌ ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم | زرائع نیوز

سائٹ‌ ایریا میں‌ ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

کراچی : ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر سائٹ ایریا میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیا۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے جس کے پیش نظر حکومت سندھ اور وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پرکراچی سمیت تمام انڈسٹریل زونز میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپس ہیٹ اسٹروک الرٹ تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ سائٹ صنعتی ایریا میں ہزاروں مزدور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے اور یہاں مختلف فیکٹریوں میں ملازمت کرتے ہیں اس لئے سائٹ لمیٹڈ کے مرکزی دفتر کے باہر کیمپ میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ شربت کا بھی انتظام کیا جائے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کےلئے مختلف احتیاطی تدابیر بھی اخیتار کی جائیں۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری سائٹ کے مرکزی دفتر کے باہر افضا فلائی اوور کے نیچے قائم کیے گئے کیمپ کا دورہ بھی کیااور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، کیمپ پر مسافروں، مزدوروں اور عام عوام کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں بھی ہیٹ اسٹروک کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر جیکب آباد کے بزنس مین حنیف بلیدی اور سائٹ لمیٹڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔