Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم جاری | زرائع نیوز

خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے رہنما خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی، عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کئے جانے اور کئی مرتبہ نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

وکیل استغاثہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن بار بار طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نے خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس کا حتمی چالان پیش کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز