Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مرد کے معدے میں‌ پھنسا لایٹر 20 سال بعد ڈاکٹرز نے نکال لیا | زرائع نیوز

مرد کے معدے میں‌ پھنسا لایٹر 20 سال بعد ڈاکٹرز نے نکال لیا

بیجنگ(اے پی پی) چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا جبکہ اس شخص کی دوسری مرتبہ کی جانے والی سرجری کامیاب رہی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے آج سے 20 سال قبل لائٹر نگل لیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے بتایا کہ سرجنوں نے لائٹرکی موجودگی والی جگہ کا پتہ چلانے کے لئے اس شخص کے جسم میں کیمرہ داخل کیا اور تمام سرجری کو ریکارڈ کیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 20 سال قبل حادثاتی طور پر دھات اور پلاسٹک کا بنا لائٹر نگل لیاتھا جس کے بعد اس نے کبھی بھی میڈیکل علاج کی ضرورت محسوس نہ کی تاہم گذشتہ دنوں معدے میں تکلیف اور درد کے باعث اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تفصیلی معائنے کے بعد معدہ میں سے لائٹر نکال دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ شخص کا دوسرا آپریشن 10 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کیا گیا۔