Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی صفائی، آپ شاہراہ فیصل سے آئے ہوں‌گے، میئر کراچی کا چیف جسٹس کو جواب | زرائع نیوز

کراچی صفائی، آپ شاہراہ فیصل سے آئے ہوں‌گے، میئر کراچی کا چیف جسٹس کو جواب

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے شہر قائد میں ہونے والی صفائی کا سہرا سندھ حکومت کو دیا تو میئر کراچی نے کہا کہ شاید آپ نے شاہراہ فیصل کی صفائی دیکھی اور اُسی راستے سے عدالت آئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیس کی سماعت کی،میئر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکرٹری شہاب اوستوعدالت میں پیش ہوئے۔

چیف سیکرٹری شہاب اوستو نے عدالت کو بتایا کہ 900 سکیمیں رواں سال ہو جائیں گی،ہسپتالوں میں انسینسیٹرز لگائے جا رہے ہیں ،کراچی کو260 ملین گیلن پانی فراہمی کی قلت کا سامنا ہے، دسمبر تک یہ قلت دور ہو جائے گی.

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ میئر کراچی کہاں ہیں؟ ،اس پر وسیم اختر روسٹرم پر آگئے اور عدالت کو بتایا کہ نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوچکا جلد ہی اثرات سامنے آئیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی والے کیا سمجھتے ہیں کیا بہتری آئی؟،نالوں کی کیا صورتحال ہے ہر جگہ کچر اتھا ،اس پر وسیم اختر نے کہا کہ واقعی بہتری آئی ہے آپ شاہراہ فیصل سے آئے ہوں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کارکردگی دیکھ کر خوش ہوا کارکردگی اچھی ہے ،چیف سیکرٹری صاحب ہمیں کہاں وزٹ پر لے جائیں گے ؟،بتائیں کب نالے دکھائیں گے آپ؟مون سون شروع ہو رہا ہے ؟۔

میئرکراچی نے کہا کہ آپ جب چاہیں،آپ آئندہ دورے پرآجائیں دورے کیلئے تیارہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے آئندہ دورے پر میں خود نالوں کا دورہ کروں گا،آئندہ سماعت پرپتا چل جائےگاکہ میئرکراچی نے شہرکےلئے کیاکیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتا نہیں کیا ہوگا،دسمبر 2018 تک تمام کام مکمل کرلیں۔چیف جسٹس نے میئر کراچی کو برساتی نالوں کی صفائی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر ایک ماہ میں صفائی نہ ہوئی تو سخت کاررروائی کریں گے ۔